سوات،سوات کے تمام NHA Roadsکو صوبائی حکومت کی تحویل میں دیا جائے ، ۲ ) چونکہ ملاکنڈ ڈویژن میں پن بجلی کے متعدد منصوبے کامیابی سے تعمیر کے مراحل میں ہیں ، اسلئے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو سستے نرخوں پر بجلی فراہم کی جائے ، ۳) سول انتظامیہ اپنا کردار مزید فعال طریقے سے ادا کرے ، ۴ ) سوات کے تمام قومی شاہراہوں کو فوری طور پر اسپلاٹ (Asphalt) سے مرمت کی جائے ، ۵ ) سوات ایکسپریس وے پر فوری طور پر کام کا آغاز کیا جائے ، ۶ ) EU کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام میں عوام کو بھر پور نمائندگی دی جائے اور ترقی کے عمل میں شامل کیا جائے ، ۷ ) ٹورزم ( Tourism) کے فروغ کیلئے تفریحی مقامات کو ترقی دی جائے ، ۸) نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے زرعی اور صنعتی شعبے کو مراعات دی جائے ،
۹ ) بہتر سیکورٹی کیلئے پولیس اور انتظامیہ کو درکار وسائل دی جائے اور پاک فوج کو چھاؤنی تک محدود کیا جائے ، ۱۰ ) سرچ اپریشن کے دوران متعلقہ پولیس کو پاک فوج کے ہمراہ ہونا چاہیے اور لیڈیز پولیس بھی گھروں کی تلاشی کے دوران ساتھ ہو ، ۱۱ ) NCPاور کٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی جائے اور انکا DATAمرتب کیا جائے ، ۱۲ ) اولڈ پولیس لائن کے قریب بائی پاس چوک پر فلائی اوور تعمیر کیا جائے تاکہ ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہو ، ۱۳)دہشت گردی سے تباہ شدہ تعلیمی ادارے فوری طور پر تعمیر کئے جائیں اور PARRSAکو دیگر سرگرمیوں کے بجائے سکولوں کی تعمیر نو پر سب سے پہلے توجہ دینی چاہیے ، ۱۴ ) وفاقی حکومت سوات ڈویلپمنٹ پیکج کے طرز پر PSDPمیں وفاقی حکومت علاقے کی ترقی کیلئے جامع پلان شامل کریں ، ۱۵ ) کانجو ٹاؤن شپ میں مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت فنڈز مختص کرے ، ۱۶ ) جوڈیشل کمپلکس کبل کی تعمیر فوری طور پر شروع کی جائے ، ۱۷ ) بہتر امن کیلئے یہ جرگہ چھاؤنی کے قیام کی حمایت کرتی ہے ، تاہم مالکان اراضیات کو مارکیٹ ریٹ پر معاوضہ دیا جائے اور خوازہ خیلہ میں نجی اراضیات کو چھاؤنی کے مجوزہ پلان سے خارج کیا جائے ،مزید براں چھاؤنی کیلئے در کار 75کنال اراضی کی ملکیت صوبائی حکومت سے فوری طور پر وفاقی حکومت کو الاٹ کی جائے اور وفاقی حکومت وعدے کے مطابق چھاؤنی کے قیام کیلئے دو بلین کی رقم فراہم کرے ، ۱۸ ) سوات میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین اور ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ برائے نوجوانان قائم کیا جائے اور تربیت کے بعد خواتین اور نوجوانوں کے روزگار کا مناسب بندوبست کیا جائے ، سوات کے میڈیا کا بحرانوں میں اہم کردار رہا ہے لہٰذا ان کو مراعات دی جائے ، میڈیا کالونی کیلئے مناسب اقدامات اُٹھائے جائیں ، ۱۹ ) مینگورہ شہر میں ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ٹریفک سگنل لگایا جائے اور ناجائز تجاوزات ہٹائے جائیں ، ۲۰ ) جنرل بس سٹینڈ اور سبزی منڈی شہر سے باہر منتقل کیا جائے ، کار پارکنگ کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے جامبیل مرغزار خوڑ کے کنارے پشتوں پر پارکنگ لان تعمیر کی جائے ، ۲۱ ) دیہی طبی مراکز میں ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے ، دیگر ادویات کے ساتھ ساتھ ہیپاٹائٹس کے معیاری ویکسین فراہم کی جائے ، ۲۲ ) کینسر ہسپتال سوات میں مریضوں کے علاج پر ہونے والے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے، ۲۳ ) یہ جرگہ دہشت گردی میں شہید و زخمی ہونے والے اور جدوجہد کرنے والوں کو سلام پیش کرتی ہے ، ۲۴ ) ضلع بونیر اور خصوصاً تحصیل گدیزئ میں دہشت گردی کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے بھر پور کارروائی کی جائے ، علاقے میں پولیس نفری بڑھائی جائیں، ۲۵ ) سوات کیڈٹ کالج میں سوات کے عوام کیلئے کوٹہ مقرر کیا جائے ، ۲۶ ) آپریشن کے دوران لائسنس یافتہ اسلحہ ضبط نہ کیا جائے ، ۲۷ ) سوات آپریشن اور سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کو فوری طور پر بحال کیا جائے ۔
488 total views, no views today


