سوات میں مینگورہ پولیس نے شراب کی بھٹی پر چھاپہ مارکربھاری مقدارمیں دیسی شراب،خمیر اور آلات کشیدہ کاری برآمد کرلئے گئے ،ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ،ایس ایچ او مینگورہ انسپکٹر دیدارغنی نے میڈیا کو بتایا کہ مینگورہ پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ملزم طارق ولد امیر احمد خان سکنہ خونہ چم سیدوشریف کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تین بوتل دیسی شراب برآمد کرلی جس سے تفتیش کے بعد اس کی نشاندہی پر گلشن چوک میں عمارت کے تہہ خانے میں قائم شراب کی بھٹی پر چھاپہ مارکر وہاں سے تین بڑے ڈرم اور دیگربرتنوں سے دیسی شراب
،خمیر اور آلات کشیدہ کاری برآمد کرلی گئی ،پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرتے ہوئے ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔
343 total views, no views today


