سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام)سی این بی اے نے پاکستان میں بجٹ سازی کے عمل پر تحفظات کا اظہاراور مثالی بجٹ کی تیاری کے لئے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا۔ عوامی ویلفیئر سوسائٹی سوات کے چیئرمین سید محی الدین اور ڈاکٹر یاسمین گل نے سوا ت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیٹیزن نیٹ ورک فار بجٹ اکاؤنٹیبلیٹی(سی این بی اے)بجٹ کی تیاری سے پہلے مشاورت کرنے اور عوامی نمائندوں و عوام کو بجٹ کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لئے مہم چلا رہی ہے، بجٹ عوامی رائے اور علاقائی ضروریات کے مطابق ترتیب دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی این بی اے نے ہمیشہ ایسے معاملات اٹھائے جو بجٹ سازی کو بہتر اور موثر بنانے کیلئے حکومت کی توجہ کے متقاضی ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ یہ چارٹر آف ڈیمانڈ اصلاحاتی ایجنڈے کو مزید آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سالانہ بجٹ اگلے سال میں ہونے والی آمدنی اور اخراجات کا تخمینہ اور حکومت کے ویژن کا آئینہ دار ہوتا ہے جویہ بتاتا ہے کہ محصولات جمع کرنے کیلئے کیا پلاننگ کی گئی ہے اور انہیں کن شعبوں میں ترجیحی بنیادوں پرخرچ کیا جائیگا۔
1,036 total views, no views today



