پشاور(کامران کامی)پشاور کے نوجوان پشتو گلوکار اظہر خان نے 2014میں اپنے فنی کیئر کا آغاز کیا اور بڑی کم عمری میں عوام کی دل جیت لئے اظہر خا ن نے موسیقی کے ساتھ ساتھ پشاور ایگریکلچر یونیورسٹی سے بی ایس میں اکنامکس کیاہے،میڈیا نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میرے والد میں سی ایس ایس آفسر بنانے کے ساتھ گلوکاری کا بھی شوق تھا جو اس کم عرصہ میں مقبولیت پانا میرے مداحوں کے بدولت ہے،میرے شوبز میں آنے کی وجہ یونیورسٹی میں اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر گیٹار کے ساتھ گانا گاہ رہاتھاجو میرے دوست نے وہ ویڈیو ں بنا ئی اور اس کو یوٹیوب پر اپلوڈ کرنے سے میرے گانے کو لوگوں نے بہت پسند کیا، اور آج کل یوٹیوب پر ہزاروں مداح میرے گانے سن رہے ہیں اور اسے پسند بھی کررہے ہیں،چھ سالوں میں مجھے جو شہرت ملی وہ میرے مدحوں کی بدولت ہے میں ان سب کا بہت شکر گزار ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے چاہنے والوں نے میرے گانوں کو بے حد پسند کرکے مجھے مقبول کیا اور میرے تمام گانوں کو ریکارڈ بنیادوں پر دیکھار ہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اظہر خان نے کہا کہ گلوکار بننے کیلئے سالوں کی محنت درکار ہوئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی مداحوں کی دل میں جگہ بنانے کیلئے بہت سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں،اظہر خان نے گلوکاری کے حوالے کہا کہ اپنے مداحوں کو منفرد اور معیاری شاعری فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہوں کہ مداحوں کو معیاری شاعری سننے کو ملے انہوں نے مزید کہا کہ اپنے مداحوں کو پشتو زبان کے مختلف قسم کے معیاری گانے پیش کرتا رہوں گا جس سے میرے دیکھنے اور سننے والے لطف اندوز ہونگے، اظہر نے مزید کہا کہ تمام باتیں بتانے کا مقصد یہ ہے کہ آپ میں سے ہر انسان بہت خاص ہے صرف آپ کو اپنے اندر جھانکنا ہے اور خود کو پہچاننا ہے کہ آپ کے اندر کیا صلاحیت چھپی ہو ئی ہے اور اس صلاحیت کو ڈھونڈ کر اپنی زندگی کے سفر کا آغاز کریں۔
1,916 total views, no views today



