اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی طور پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو طلب کر لیا، محمود خان نے اپنی ساری سرکاری مصروفیات ترک کردیں، وزیراعظم سے ملاقات کل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کو فوری طور پر اسلام آنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے اپنی تمام تر سرکاری مصروفیات کو ترک کردیا ہے اور کل وہ وزیراعظم عمران خان سے ملنے انکے گھر بنی گالہ جائینگے جہاں وہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرینگے۔اس حوالے سے خیبر پختونخواہ کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزی کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ واضع کہا نہیں جا سکتا ہے کہ محمود خان کو کیوں طلب کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی ملاقات برطرف وزراء خیبرپختونخواہ عاطف خان اور شہرام ترکئی سے ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں دونوں سابق وزراء نے وزیراعظم کو محمود خان سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔انھوں نے بتایا تھا کہ انکو وزیراعلیٰ محمود خان کی تقرری سے کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ انکی تقرری خود وزیراعظم نے کی تھی۔ انھوں نے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم کی طرف سے دی گئی تمام زمہ داریوں کو پورا کرینگے۔ دونوں وزراء نے محمود خان سے متعلق ساری معلومات عمران خان کو مہیا کر دی تھی۔ اس ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائیگی۔ اب اس حوالے سے ایک خبر سامنے آئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی طور پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو طلب کر لیا ہے۔ محمود خان نے اپنی ساری سرکاری مصروفیات کو ترک کردیا ہے۔ وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اس سے متعلق ابھی کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔