سوات ( سوات نیوز ڈاٹ ) سوات یونیورسٹی میں سواستو ادبی سوسائٹی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کے دوران طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے بینرز اٹھائے گئی تھے۔ کشمیر کے ازادی کے حوالے سے کشمیر بنی گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے گئے،
تقریب کے مہمان خصوصی یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان تھے۔ تقریب میں ڈاکٹر حسن شیر، اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سواستو ادبی سوسائٹی کے آرگنائزر ڈاکٹر محمد اسرار نے شرکاء کو کشمیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ تقریب سے مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، اس مشکل وقت میں مقبوضہ کشمیر کے ماں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان کے نوجوان کشمیروں کے ساتھ ہر قسم مدد جاری رکھے گا۔ تقریب کے آخر میں طلبہ اور اساتذہ میں سرٹیفیکیٹ اور شلیڈز بھی تقسیم کئے گئے۔
1,075 total views, 2 views today