سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام )پاکستان کا نام روشن کرنے والی سوات کی 9 سالہ عائشہ کی وزیر اعلی محمود خان سے ملاقات ، اعزازی شیلڈسمیت دو لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا ،تفصیلات کیمطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی نو سالہ کم سن تائیکوانڈو چیمئین عائشہ آیازنے ملاقات کی ہے ۔ واضح رہے کہ عائشہ آیاز نے فجیرہ انٹر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر عائشہ آیاز کو مبارکباد دی ہے اور اُسے اعزازی شیلڈسمیت دو لاکھ روپے نقد انعام سے نوازاہے ۔ انہوں نے عائشہ آیاز کو 20ہزارروپے ماہانہ وظیفہ دینے کا بھی اعلان کیا اور فوری طور پر تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے
1,961 total views, 2 views today
Comments