سوات، سوات کے علاقہ سنگوٹہ جمال آباد میں گھر کے اندر فائرنگ سے ایک شخص قتل ، پولیس کی چابکدستی ، 5 گھنٹے کے اندر ملزمان گرفتار ،اندھے قتل کا ڈراپ سین ، ملزمان کو اسلحہ سمیت میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ، ملزمان نے میڈیا کے سامنے اعتراف جرم بھی کر لیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سنگوٹہ جمال آباد میں محمد ولد دوران سکنہ کوئٹہ جوکہ باورچی تھا کوملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا پولیس نے مقتول کی بیوہ سعیدہ کو شک کی بناء پر حراست میں لے لیا
پولیس نے پورے علاقے میں سرچ آپریشن کیا ایس ایچ او پولیس اسٹیشن منگلور نصیر باچا نے نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے محض پانچ گھنٹے کے اندر قتل کا ڈراپ سین کرتے ہوئے ملزم امیر ولد قیمت گل سکنہ چکیسر کو گرفتار کر لیا علاقے کے عوام نے اندھے قتل کا پانچ گھنٹے میں سراغ لگانے اور ملزم کی گرفتاری کو سراہا ہے واضح رہے کہ کچھ عرصے کے دوران یہ پہلا قتل کا واقعہ ہے جس کے ملزم کو ایس ایچ او نے حاضر دماغی اور چابکدستی کے ساتھ کارروائی کرکے گرفتار کر لیا ۔ دریں اثناء ڈی ایس پی صدیق اکبر نے میڈیا کو ملزمان اسلحہ سمیت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ جمال آباد سنگوٹہ میں ایک شخص کو گھر کے اندر قتل کر دیا گیا ہے اطلاع پر متعلقہ ایس ایچ او نصیر باچا ،ایس ایچ او انوسٹی گیشن خان بہادر پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور مقتول کی بیوہ سعیدہ نے پولیس کو بتایا کہ رات کے وقت چار افراد ہمارے گھر پر آئے اور دروازے پر دستک دی میرے شوہر محمد نے اُٹھ کر دروازہ کھولا تو دو افراد اندر آ گئے اور دو دروازے کے باہر بیٹھ گئے اور انہوں نے میرے شوہر سے بیس ہزار روپے طلب کئے میرے شوہر نے 20ہزار روپے دئیے لیکن اس کے باوجود انہوں نے میرے شوہر کو قتل کر دیا اور صبح تک ہمارے گھر میں بیٹھے رہیں مذکورہ افراد نے ہمیں دھمکیاں بھی دیں کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کچھ نہ کہا جائے پولیس نے بیوہ کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کر دی جبکہ تفتیش کے دوران جائے وقوعہ اور مقتول کی بیوہ کے بیان میں واضح تضاد پایا گیا جس کے بعد لیڈی کانسٹیبل اس حوالے سے مزید تفتیش کی تو یہ بات سامنے آئی کہ مقتول کی بیوہ سعیدہ نے غلط بیانی سے کام لیا مزید تفتیش کے بعد مقتول کی بیوہ سعید ہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کا امیر ولد قیمت گل سکنہ جٹ کول چکیسر کیساتھ ایک سال سے ناجائز مراسم تھے اورمیرے شوہر کا قتل امیر نے کیا ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پانچ گھنٹوں کو اندر ملزم امیر ولد قیمت گل کو شاہدرہ اڈہ کے قریب ایک تندور سے گرفتار کر لیا جبکہ مقتول کی بیوہ ملزمہ بھی پولیس کی حراست میں ہے ۔
464 total views, no views today


