سوات( سوات نیوز ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انور کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراداور منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر سوات پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائی جاری رکھتے ہوئے ایس ڈی پی اُو مٹہ شوکت خان، ایس ایچ اُو مٹہ محمد حلیم نے ناکہ بندی کے دوران تلاشی لی گئی۔چیکنگ کے دوران گاڑی میں بیٹھی خاتون سے 950گرام چرس بر آمد کی گئی اور عابد اللہ،مسماۃ (ا) کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری کاروائی میں ملزم عبید ولد زڑہ ور سکنہ کالاکوٹ اور فواد ولد بخت زمین سکنہ کالاکوٹ کے قبضے سے 3 لیٹر دیسی شرا ب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
858 total views, no views today
Comments



