سوات(سوات نیوز)ضلع بونیر کے علاقہ بامپوخہ میں ماربل کے کان میں سلائڈنگ کیو جہ سے 30 کے قریب مزدور ملبے تلے دب گئے ، ریسکیو اپریشن شروع کردیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ بونیر کے مطابق خطرے اور مزید لینڈ سلائڈنگ سے بچنے کیلئے پاک ارمی سے مدد طلب کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے تاکہ جو افراد ملبے تلے دب گئے ہین ان کو نکالنے کیلئے مزید سلائڈنگ نہ ہوں،
ضلع بونیر میں واقعہ ماربل کانوں میں وقتا فوقتا لینڈسلائنڈنگ ہوتی ہے جس سے قیتمی جانیں ضائع ہورہی ہیں، حالیہ واقعہ میں اب تک 8 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ پانچ افراد کو زخمی حالت میں ڈگر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، تاہم مزید افراد کو نکالنے کا کام جاری رہے ۔
969 total views, 2 views today
Comments