سوات(سوات نیوز)یونیورسٹی اف سوات کے رجسٹرار محبوب الرحمن نے کہا ہے کہ گلی باغ یونیورسٹی پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور انشاء اللہ دسمبر یونیورسٹی اپنے بلڈنگ میں منتقل ہوجائیگی،ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز گلی باغ میں نئے بلڈنگ کے معاینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوات یونیورسٹی کے نئے بلڈنگ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جس میں ہاسٹل،روڈزاور لائبرئری مکمل ہوچکی ہے جبکہ ایڈمنسٹریشن بلاک پر کام ستر فیصد مکمل ہوچکا ہے اور دیگر ڈیپارٹمنٹس پر کام کی رفتار کو بھی نہایت تیز کردیا گیا ہے اور انشاء اللہ امسال دسمبر تک یونیورسٹی کو اپنے بلڈنگ میں منتقل کر دینگے جس سے طلباء و طالبات کے مسائل میں کمی ائیگی انہوں نے کہا کہ سوات یونیورسٹی کا شمار اس وقت صوبے کے بہترین تعلیمی درگاہوں میں ہوتا ہے اور اسکے بلڈنگ کا مسئلہ تھا جو انشاء اللہ بہت جلد حل ہوجائیگا۔
1,286 total views, no views today



