سوات(سوات نیوز)سوات کے تحصیل مٹہ کے گاوں بیدرہ میں نوجوان کی لاش دریائے سوات کے کنارے سے برامد کی گئی ، پولیس سٹیشن مٹہ کے مطابق بہادر علی ولدعلی اکبر کی لاش دریائے سوات کے کنارے سے برامد کرلی گئی ہے، مرحوم شخص کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا شکار کا شوقین تھا، اور اج صبح وہ شکار کیلئے گیا اور لگتا ایسا ہے کہ بہادر علی نے خود کو گولی ماری ہے ، کیونکہ ان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا ، والد نے کہا کہ بہادر علی کی دلہن کل کراچی سے روانہ ہورہی تھی ان کو اطلاع کردیا گیا ہے کہ شادی کو روک دیا گیا ہے، پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
1,919 total views, no views today
Comments



