مینگورہ، ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے سکول ٹیچراحسان الحق نے سوات پریس کلب کے صحافیوں کوقلم کاعطیہ دیتے ہوئے نوبل پیس پرائزحاصل کرنے پرملالہ یوسفزئی کومبارکباد دی ہے اوراس امیدکااظہارکیاہے کہ قلم کی طاقت سے معاشرہ میں علم وترقی کاسفرجاری رہے گاجس کے نتیجہ میں جہالت کے اندھیرے چٹ جائیں گے گزشتہ روزسوات پریس کلب میں ایک مختصرتقریب میں انہوں نے صحافیوں کیلئے قلموں کا عطیہ دیاجوسینئرصحافی غلام فاروق نے وصول کیااس موقع پراحسان الحق نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ علم کی روشنی پھیلانے میں اپناکرداراداکریں اس سلسلہ میں وہ اپنے آبائی علاقے میں ملالہ کے نام سے کالج قائم کرنے کاارادہ رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ صحافی اپنے قلم کی طاقت سے تعلیم کوعام کرنے میں بنیادی کرداراداکرسکتے ہیں
744 total views, no views today


