بریکوٹ، علاقہ ناٹ میرہ میں چچا زادہ بھائیوں کے درمیان تلخیاں دور ہوگئیں ۔تحصیل بریکوٹ کے عمائدین پر مشتمل جرگے نے کوششیں کرتے ہوئے دونوں فریقوں کے مابین تنازعات کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز علاقہ ناٹ میرہ میں عمائدین علاقہ جن میں محمد ظاہر ،فدا خان ،نور محمد ،صدیق علی خان ،عزیز اللہ خان ،فضل اکبر خان،فضل الہی عرف بالی خان ،فضل ودود باچہ کے علاوہ دیگر شامل تھے نے چچازاد بھائیوں طوطی خان ،احمد جان عرف افضل خان ،حسین ،سجاد،امجد ،دلاور اور انور خان ،اکبر ،افتخار ،محمد علی ،گلزار کے درمیان کچھ عرصہ پہلے کسی بات پر تکرار ہوئی اور نوبت جنگ جھگڑے تک پہنچ گئی جس کے نتیجے کئی افراد زخمی بھی ہوگئے کو دونوں فریقوں کے درمیان صلح کرائی۔اس موقع پرمقررین نے کہاکہ ہم دونوں فریقوں کے بے مشکور ہیں کہ انہوں نے علاقے کے عمائد ین کے ہاتھوں صلح کرنے پر راضی ہو گئے ۔صلح کے نتیجے میں علاقہ مذید انتشار سے بچ گیا اور امن قائم ہونے میں مدد گار ثابت ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ دو نوں فریق بھائیوں کی طرح رہ کر دوسرے لوگو ں کے لئے بھی مثال بن جائیں تاکہ معاشرے میں اگر مذید تنازعات موجود ہو ں تو ان کے حل میں اپنا بھر پور کردار اد ا کرسکیں ۔
774 total views, no views today


