سوات( سوات نیوز)وزیر اعظم احساس پروگرام کے تحت تحصیل کبل میں بلا سود قرضے تقسیم،ای پی ایس اور پی پی اے ایف کے زیر اہتمام احساس پروگرام کے حوالے سے تحصیل کبل میں تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کا مقصداحساس پروگرام کے تحت تحصیل کبل کے بے روزگار اور غریب افراد میں روزگار کیلئے بلاسود قرضے فراہم کرناتھا۔ تقریب میں ای پی ایس اور پی پی اے ایف کے نمائندوں تحصیل انتظا میہ اور تحصیل کبل کے لوگوں نے کثیر تعد اد میں شرکت کی۔اس موقع پر ای پی ایس کے ایگزیکٹیوں ڈاریکٹر اکبر زیب نے احساس پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کی اور کہا کہ احساس پروگرام عوام کے فلاح و بہبود کا منصوبہ ہے جس کے تحت خالص چھوٹے چھوٹے کاروبار کیلئے بلاسود قرضے فراہم کئے جائینگے اور قرضوں کے واپسی سے دوسرے ضرو رت مند کاروباری لوگوں کو مستفید کیا جائیگا۔تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر زمین خان نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت بلاسود قرضے کے فراہمی غربت اور بے روگاری کے خاتمے کیلئے ایک اقدام ہے جو لوگ قرضے صرف کاروباری مقصد کیلئے لینگے تو اس قرضے کے ذریعے پختہ ارادے اور محنت سے وہ اپنے غربت اور بے روزگاری کے خاتمے میں کامیاب ہونگے۔تقریب سے خورشید خان معاون خصوصی مراد سعید،فضل مولارہنما پی ٹی ائی کبل،انعام الر حمان اور دیگر نے خطاب کیا۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی اور دیگر نے مرد و خواتین میں بلاسود قرضہ سکیم کے تحت 25لاکھ روپے کے جیکس تقسیم کی
1,185 total views, no views today



