بریکوٹ (ریاض احمدسے) ٹی ایم او بریکوٹ ان ایکشن،بریکوٹ بازار سے تجاوازت کے خلاف سخت آپریشن شروع،بریکوٹ بازار میں پیدل چلنے والوں اور ٹریفک میں خلل کسی بھی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ٹی ایم اے بریکوٹ کا تجاوازت کے خلاف یہ آپریشن بازار کو تجاوازت سے مکمل صاف رکھنے تک جاری رہے گا۔ ٹی ایم اوبریکوٹ محمد افضل خان نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے بریکوٹ نے تجاوازت کے خلاف ایک ٹیم تشکیل دی جس کی سربراہی سپرنٹیننڈ نٹ محمد آیاز خان کررہے ہیں ان فورسمنٹ آفیسر نزیر احمد کے علاوہ دیگر اہلکار شامل ہیں۔پہلے ہی دن تجاوزات کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے درجنوں ہتھ ریڑھیوں کے علاوہ دیگر سامان ضبط کرلیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پیر بابا روڈ،جی ٹی روڈ،مینہ بازار اور بازار سے مانیار تک کا علاقہ مختلف تجاوزات سے صاف کیا مانیار سے بریکوٹ کے درمیان سڑک کنارے ٹماٹر و دیگر سبزیوں کا فروخت جاری تھا اور خدشہ تھا کہ ان کی وجہ سے ٹریفک حادثہ رونما ء ہوسکتاہے اور قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کا خدشہ تھا مکمل طور پر صاف کردیا۔۔انہوں نے کہاکہ بریکوٹ بازار سوات کا گیٹ وے ہے اور کسی بھی صورت میں یہاں پر ٹریفک میں خلل اور بازار کی خوبصورتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
967 total views, no views today



