سوات (سوات نیوز)سوات میں پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے من پسند فیس مقرر، والدین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاجارہاہے، سمارٹ سکول کی کتابیں اور کاپیوں کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگیں، سمارٹ سکول بے تحاشہ فیس وصول کرنے کے ساتھ ساتھ لیٹ فیس کی 9ہزار روپے وصول کئے جاتے ہیں، والدین نے مذکورہ سکول سے بچوں کو نکالنے کاسلسلہ شروع کردیاہے، تفصیلات کے مطابق مینگورہ (کالونی) میں قائم سمارٹ سکول میں زیرتعلیم بچوں کے والدین نے مذکورہ سکول کے کتابوں کی مہنگے دام فروخت اورفیسوں میں بے تحاشہ اضافہ کرنے اور فی ماہ 9ہزار روپے لیٹ فیس وصولی پراپنے شدیدتحفظات کااظہارکرتے ہوئے میڈیاکے نمائندوں کوبتایاکہ مذکورہ سکول پیسے بٹورنے کاایک مشین بن چکاہے۔ انہوں نے بتایاکہ پلے گروپ کے کتابیں جوکہ سکول کی طرف سے بچوں پر فروخت کی جاتی ہے۔ 15ہزار آٹھ اس مد میں وصول کی جاتی ہے جبکہ جو کاپی بازارمیں 100روپے پر دستیاب ہے وہ کاپی مذکورہ سکول میں ایک ہزار روپے پرفروخت کی جاتی ہے۔فرق صرف اتنا ہوتا ہے کہ بازارمیں فروخت ہونیوالی کاپی جو کہ 100 روپے پردستیاب ہے، اس کاپی پر سکول کامنوگرام لگاکر ایک ہزار روپے پر فروخت کی جاتی ہے۔ سکول کے فیس میں اضافے کیساتھ ساتھ اگرکوئی فیس لیٹ کرتے ہیں تو پھر مقررکردہ فیس 9ہزار روپے کے جرمانہ کے ساتھ وصول کی جاتی ہے والدین نے کہا کہ اس سکول کے لئے فیسوں کاکوئی طریقہ متعین نہیں ہے بس لوت مار جاری ہے انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے پیش نظر والدین سکول سے بچے نکالنے پرمجبورہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات اوردیگرذمہ داروں سے فوری مداخلت کرنے کامطالبہ کیاہے۔
992 total views, no views today



