سوات (سوات نیوز) پہلاآل پاکستان مین فیزیک چمپئن شپ 6مار چ 2020 کو بمقام ودودیہ ہال سیدو شریف میں منعقد ہوگا، چمپئن کپتان اختیار خان نے آرگنائز کیا ہے چمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے۔چمپئن شپ کی صدارت ایم پی اے فضل حکیم خان کریں گے جبکہ مہمان خصوصی ایم پی اے فضل الہٰی وصدر انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ل ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا اور چیئرین صوبائی عشر و زکوٰۃ انجینئر عمر فاروق ہوں گے، اس حوالے سے آرگنائزر اختیار خان نے کہا کہ یوتھ اس مقابلوں میں شرکت کریں، مسٹر پاکستان اور جونیئر مسٹر پاکستان کی فائنل جیتنے والے کھلاڑی کو موٹر سائیکل کا نعام دیا جائیگا۔
1,003 total views, no views today
Comments



