مینگورہ،انصاف پیرامیڈیکس فورم خیبر پختون خواہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر انصاف پیرامیڈیکس فورم خیبر پختون خواہ محمد آیاز خان منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیر مین پیرامیڈیکس فورم خیبر پختون خواہ شکیل آحمد آخون زادہ اور جنرل سیکڑی اکبر علی شاہ اور کابینہ کے تمام اراکین کے علاو ہ خیبر پختون خواہ کے تمام ڈویژنل صدور اور اراکین کابینہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ اور وزیر صحت اور محکمہ صحت کے افسران بالا کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔کہ انصاف پیرامیڈیکس فورم خیبر پختون خواہ کے برادری کا درینہ مطالبے کی منظوری دے دی۔ انصاف پیرامیڈیکس فورم نے خیبر پختون خواہ کے تما م پیرامیڈیکس کے طرف سے حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ تیس سال سے محروم طبقے کو اُس کا حق دینے کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں خیبر پختون خواہ کے حکومت اور محکمہ صحت کے افسران بالا سے مطالبہ کیا گیا کہ پرنٹنگ میڈیا کے بیان کے مطابق ڈپلومہ ہولڈر پیرامیڈیکس کے لیے کوئی پیکیج نہیں ۔ چونکہ محکمہ صحت کے افسران بالا اور وزیر صحت کے ساتھ مختلف ملاقاتوں میں ڈپلومہ ہولڈر پیرامیڈیکس کے لیے مختلف سکیلز بمع سنیارٹی پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔لیکن ڈپلومہ ہولڈر کے لیے یہ خبر حیران کن تھی ۔کہ میڈیا کے زریعہ جو بیان سامنے آئی ہیں اُس میں ڈپلومہ ہولڈر کے لیے کوئی پیکیج نہیں۔پیرامیڈیکس کو دنیا کے تعلیم یافتہ پیرامیڈیکس کے برابر لانے کے لیے 1999 میں اُس وقت کے حکومت نے F.Sc کے بنیاد پر ڈپلومہ کا آغاز کیا گیا۔اور آب تک تقریباً چھ ہزار پیرامیڈیکس ان سروس ڈپلومہ حاصل کر چکے ہیں۔جو موجودہ پیرامیڈیکس کا تقریباً50% ہیں۔ اگر حکومت نے ان تعلیم یافتہ ڈپلومہ ہولڈر کو اس کا حق نہیں دیا تو یہ بے انصافی ہو گی۔اور تحریک انصاف کی حکومت کے منشور کے خلاف ہو گا۔ لہذا چیرمین تحریک انصاف عمرا ن خان صاحب ،وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ اور وزیر صحت اس مسلے کا نوٹس لے کر ان پیرامیڈیکس کو ان کا قانونی حق دیا جائے۔ جس طرح محکمہ تعلیم کے اساتذہ کو PTC سرٹیفیکیٹ پر گریڈ12 اور 14 اور CT پر گریڈ 15 اور ڈپلومہ پر گریڈ16,17 دےئے گےئے ہے۔آخر میں اجلاس کا اختتام دُعا کے ساتھ ہوئی اور محکمہ صحت سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ ڈپلومہ ہولڈرپیرامیڈیکس کے ساتھ انصاف کی جائے۔
456 total views, no views today


