مینگورہ ، کمپیوٹر اپریٹر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کونسل کے صو با ئی صدرعالم خان نے صوبہ بھر کے کمپیوٹر اور آن لائن سسٹم کو جام کرنے کی دھمکی دیدی ، ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق گریڈ 16 دیا جائے ، پڑھے لکھے لوگوں کو نظر انداز کرنا کہا ں کا انصاف ہے ، حکومت نے کلریکل اپ گریڈیشن میں کمپیوٹر آپریٹر کو نظر انداز کرکے بڑا ظلم کیا ، ٹیکنیکل نام ٹیکنیکل حالیہ اپگریڈیشن میں کمپیوٹر آپریٹر کو 14 سکیل دینے کی بھر پور مزاحمت کرینگے ، اور احتجاجاًصوبہ بھر کے کمپیوٹر زکو خاموش کردونگا ،ایم ایس ، پی ایچ ڈی کے حاصل اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقے کو دیوار سے لگایا جارہا ہے ، ہم بطور اپیل وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، سپیکر اصد قیصر اور چیف سیکرٹری سے رحم دلانہ اپیل کرتے ہیں کہ ہائی کورٹ نے 2 سال پہلے جو فیصلہ کیا ہے ، اُسے فیصلے کو آگے بڑھاکر کمپیوٹرآپریٹر کے دل جیت سکتے ہیں ، انصاف پر ڈٹنے والے حکمرانوں سے رحم کی اپیل کی جاتی ہے ، صوبائی صدر سید حبیب اللہ ، صوبائی جنرل سیکرٹری ڈی سی ای فاروق اعظم ، سینئر نائب صدر خیراللہ ، صوبائی نائب صدر ساجد ڈی سی آفس کے قیادت میں ایک اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہم کسی بھی طرھ اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنے والے نہیں اور ناکامی کی صورت میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے ۔
742 total views, no views today


