سوات(سوات نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ٹیم کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں صوبہ بھر سے ضلعی صدور اور صوبائی کور کمیٹی کے ممبرانجنیئر عارف روان نے شرکت کی، اجلاس کی صدارت ڈویژن صدر سوشل میڈیا خیبر پختونخوا انجنیئر عالم تشریف نے کی، اس موقع پر پشاور ڈسٹرکٹ کے صدر سجاد، سید افضل، شفاعت، سمیع اللہ سنی، عرفان، ہمایون، نوشہرہ سے عادل اعوان، وہاج خان، شاہد، تحسین، سیف بھی موجود تھے، اجلاس میں پشاور ڈویژن کے تنظیموں کو فعال بنانے پر زور دیا گیا جبکہ یہ فیصلہ بھی ہوا کہ پارٹی کے اندر دراڑیں ڈالنے یا کسی بھی سطح پر گروپ بندی کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جبکہ صوبائی قیادت سے پشاور میں سوشل میڈیا کے قیام کا پرزور مطالبہ کیا گیا، اجلاس میں مرکزی وصوبائی قیادت سمیت مریم نواز پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام ونگز میں تقرر کرنے کا اختیار پارٹی کی مرکزی اور صوبائی صدور کرینگے۔ اس اہم اجلاس میں کور کمیٹی صوبہ خیبر پختونخوا کے ممبر انجنیئر عارف روان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
878 total views, no views today



