کبل، تحصیل کبل گاؤں شاہ ڈھیرئی کا ٹیوب ویل گذشتہ 8ماہ سے خراب پڑا ہے اہلیان علاقہ پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں لوگ دور دراز سے پانی لانے پر مجبورہیں پرسان حال کوئی نہیں باربار شکایات کے باوجود محکمہ پبلک ہیلتھ سمیت دیگر ارباب اختیار ٹھس سے مس نہیں ہورہے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے حکام بالا نوٹس لے کر جنگی بنیادوں پر پانی کے فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار شاہ ڈھیرئی کے معروف سماجی شخصیات نسیم واجد اور فضل معبود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 8ماہ قبل شاہ ڈھیرئی ٹیو ب ویل کا موٹر جل گیا ہے
جس کی وجہ سے پورے علاقے خصوصا محلہ غریب آباد،کوزچم اور کبیر محلہ کے سینکڑوں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اکثریت بچے تعلیم کے بجائے دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویل کے خرابی اور درپیش مشکلات سے محکمہ پبلک ہیلتھ سمیت ممبران اسمبلی کو بروقت آگاہ کیا گیا ہے لیکن تاحال کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے انہوں نے واضح کیا کہ اہلیان علاقہ کے صبر کا مزید امتحان لئے بغیر ارباب اختیار نوٹس لے کر ٹیوب ویل کی بحالی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں بصورت دیگر سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج پر مجبور ہونگے۔
309 total views, no views today


