سوات(سوات نیوز)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یو سفزئی نے ایگریکلچرل ریسرچ سنٹر تختہ بند کا دورہ کیا،وزیر اعلیٰ محمود خان کی دورہ کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ اس موقع پرزرعی یونیورسٹی کے افتتاح کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی شاہ، اے اے سی ریونیو شاکر اللہ کے علاوہ ایگریکلچرل ریسرچ سنٹر کے آفسران اور حکام نے شرکت کی فضل حکیم خان نے افتتاحی تقریب کے لئے انتظامات کا بغور جائزہ لیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان جلد سوات میں زرعی یونیورسٹی کا باضابطہ افتتاح کرینگے جس کے لئے انتظامات جاری ہے فضل حکیم خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا دورہ سوات انتہائی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اپنے دورے کے موقع پر سوات کے عوام کیلئے مزید ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرینگے جبکہ زرعی یونیورسٹی کے حوالے سے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کا قیام پی ٹی آئی حکومت کا سوات کے طلباء وطالبات کے لئے ایک تحفہ ہے اب سوات کے طلباء وطالبات سوات سے باہر نہیں جائینگے جبکہ اپنی ہی گھر میں زرعی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کا نام روشن کرینگے انہوں نے کہا کہ سوات میں ڈینٹل کالج،ویمن یونیورسٹی، ڈگری کالجز سمیت دیگر تعلیمی منصوبوں کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائیگا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوامی مسائل اور مشکلات سے بخوبی اگاہ ہے اور ان کے بہترین حل کے لئے بہترین منصوبے لا رہے ہیں۔
1,213 total views, no views today



