کالام،سوات کی وادی کالام کا گرلزہائی سکول نمبر ایک میں شدید گپلوں کا انکشاف۔ پانچ استانیاں جو کہ نان لوکل ہیں ، نمبر وار ڈیوٹیاں سرانجام دینے لگے، طالبات کا مستقبل داؤ پر۔ذرائع کے مطابق سوات کی وادی کالام گرلز سکول نمبر ایک میں تعینات پانچ نان لوکل سٹاف نمبر وار ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں اور حکومت سے ٹھیک ٹھاک تنخواہ وصول کررہی ہیں۔
ہر استانی کا پندرہ دن بعد ڈیوٹی کا نمبر آتا ہے۔ مڈل اور میٹرک کی کلاسیں بند طالبات کا مستقبل داؤ پر۔انتہائی معتبر ذرائع سے موصول شدہ اطلاعات کے مطابق سکول میں ڈی ایم ،پی ای ٹی ، سی ٹی، ایس ایس ٹی کے پوسٹ پرتعینات شدہ استانیاں گھر بیٹھے حکومت سے ٹھیک ٹھاک تنخواہیں وصول کرہی ہے۔ مذکورہ استانیوں میں سے ایک استانی ہر پندرہ دن بعد آکر دوسری استانیوں کی حاضریاں لگا رہی ہے۔ طالبات کا مستقبل داؤ پر، صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔روپورٹ :ایچ ایم کالامی سوات نیوز ڈاٹ کام
404 total views, no views today


