بریکوٹ،ڈپٹی کمشنر سوات کے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ نے مختلف پٹرول پمپس پر چھاپے مارے جس میں فلنگ سٹیشن ابوہا،لنڈاکے اور بریکوٹ کو ناپ تول میں کمی پر بھاری جرمانے عائد کئے ۔پٹرول مالکان اپنے دائرے میں رہے عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی آئندہ جرمانوں کے ساتھ ساتھ مذید سزائیں بھی دی جائیں گی ۔
چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا کسی بھی پمپ پر ناقص پٹرول یا غیر معیاری ڈیزل کے شکایات ہوں فوری طور پر رابطہ کریں ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر سوات کے ہدایات پرعمل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ محمد عمیر نے تحصیل بریکوٹ کے مختلف پٹرول پمپوں پر چھاپے مارے جن میں ابوہا اور بریکوٹ کے پٹرول پمپس کو ناپ تول میں کمی کرنے پر ایک ہزار روپے جبکہ لنڈاکے پٹرول پمپ کو دس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔انہوں نے پٹرول مالکان کو تنبہہ دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول و ڈیزل کو مقررہ ریٹ میں بغیرکسی ملاوٹ کے عوام کو فروخت کیا جائے ورنہ آئندہ جرمانو ں کے ساتھ جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی
356 total views, no views today


