سوات (سوات نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پی ٹی آئی حکومت کی امن کے دعوے پر سوالیہ نشان ہے، سوات میں قتل کے پے درپے واقعات حکمرانوں کی امن وامان کے حوالے سے ناقص کارکردگی کی منہ بولتا ثبوت ہے تبدیلی سرکار عوام کی جان ومال اورعزت وابرو کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، حکومت جہاں اپنے پولیس کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی، وہاں عام لوگ ان سے تحفظ کے حوالے سے کوئی امید نہیں رکھ سکتی، لوگوں کی جان ومال کی تحفظ فراہم کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے لیکن تبدیلی کے علمبردار حکومت اپنی ان ذمہ داریوں کو اداکرنے میں ناکام ہوچکے ہیں
782 total views, no views today
Comments



