بریکوٹ،پاکستان تحریک انصاف نظام کے تبدیلی کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر بھی بھر پور توجہ دے رہی ہے ۔سوات کے ادغام کے بعد کسی بھی دور حکومت میں مضافاتی اور دور دراز علاقوں میں ایک پائی کا بھی ترقیاتی کام نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے آج وہی علاقے بنیادی سہولیات سے محروم رہ کر وہاں کے مکین پتھر کے زمانے کی زندگی گذاررہے ہیں ۔
ہمارے دور حکومت میں عوام کی تمام محرومیوں کا ازالہ ہو گا۔ا ن خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصا ف پی کے 81کے ممبر صوبائی اسمبلی اور عوامی لیڈر عزیز اللہ خان گران نے علاقہ غالیگے کے دور افتادہ علاقہ گرگورئی ،چا ڑا بابامیں امان اللہ خان کے رہائشگاہ اور مختلف عوامی تقریبوں سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر پی ٹی آئی تحصیل بریکوٹ صدر انجینئر شرافت علی ،جنرل سیکرٹری محمد نعیم خان،فضل احد خان لالا جی ،حید ر علی ،سعید خان ،سابقہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری امان اللہ خان کے علاوہ پارٹی کے دیگر عہدیداران اور کارکن بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ممبر صوبائی اسمبلی نے گرگورئی میں عوامی مسائل مد نظر رکھتے ہوئے اسی وقت صاف پانی کی فراہمی کے لئے 20ہزار فٹ پائپ،روڈ کی تعمیر کرنے کا اعلان کردیا جبکہ سکول ،ڈسپنسری ،بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر وزیرا علیٰ کے پی کے سے ملاقات کر وں گا ۔انہوں نے چاڑا بابا میں صاف پانی کے منصوبے میں ایک ٹیوب ویل ،کچی گلیوں کی مرمت اور متعدد ٹرانسفامروں کی اپ گریڈیشن بھی منظور کیں ۔بعد میں مقررین نے کہا کہ سیاست کا طرز پی ٹی آئی کے دھرنے سے تبدیل ہو گئی ہے کیونکہ ان دھرنوں کی وجہ سے آج عوام میں شعور اور حکمرانوں کی ملک میں لوٹ مار اور من مانیوں سے عوام باخبر ہو گئے ہیں ۔اس لئے عوام دھڑا دھڑ پی ٹی آئی کا ساتھ دے رہے ہیں اور انشاء اللہ تبدیلی آکر رہے گی ۔گور گرے تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے 40سالہ دیرنیہ کارکن سید احمد خان نے اپنے خاندان اور درجنوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا اور کہاکہ آج ہماری پسماندگی ان روایتی سیاست دانوں کی وجہ سے ہے جس پر ہمیں پچھتاوا ہے ان سیاست دانوں نے ہمیں ہمیشہ اندھیر ے میں رکھا اور ہمیں اپنے حقوق سے محروم رکھا
341 total views, no views today


