سوات، انچارج سوات اپریشن میجر جنرل جاوید محمود بخاری نے کہا ہے کہ پاک فوج پولیس کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے اور جدید تربیت سے انکو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تیار کر رہی ہے پبی سینٹر کھاریاں میں ملاکنڈ ڈویژن کے پولیس ٓاہلکاروں کی دہشت گردی سے نمٹنے کی جدید تریبت مکمل ہونے کے موقع پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ پولیس ہر قسم کی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور انکی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے پاک فوج ان اہلکاروں کی جدید تربیت کر رہی ہے اور اب تک 1785 اہلکاروں کی تربیت مکمل کرکے انکو ہر قسم کی واقعات سے نمٹنے کیلئے تیار کردیا ہے اور یہ سلسلہ مذید جاری رہیگا ،ملاکنڈ ڈویژن میں فوج کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی صلاحیت و استعداد کو بڑھانے کا کام پاک فوج کی نگرانی میں تسلسل کے ساتھ جاری ہے تاکہ یہ ادارے مستقبل قریب میں اپنی ذمہ داریاں بغیر فوج کی نگرانی کے بطریقِ احسن انجام دے سکیں ۔ ہر قسم کے خطرے سے نبرد آزما ہو نے کے لئے پو لیس کے جوانوں کو خصوصی تربیت دی جاتی ہے ۔ اس سلسلے میں غیر روایتی جنگ و جدل کی خصوصی تربیت کااہتمام کاؤنٹر ٹیریریزم سینٹر پبی میں کیا جاتا ہے ۔ جہاں سے اب تک پولیس کے قریباََ 1765 سے زائد جوان تربیت حاصل کر چکے ہیں 15 دسمبر 2014 کو کاؤنٹر ٹیریریزم سینٹر پبی میں ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 184 جوانون نے غیر روایتی جنگ کے مخصوص تدویراتی کاروائیوں و حربی تیکنیک بشمول گھات ، رد گھات ، بغیر ہتھیاروں کے لڑائی ، دہشت گردوں کا آبادی میں تلاش و محاصرہ ،چیک پوسٹوں کا قیام اور کاروائی کے علاوہ تمام قسم کے چھوٹے ہتھیاروں بشمول سب مشین گن ، رائفل جی تھری ،لائیٹ مشین گن اور دستی بم کے استعمال میں بھی خصوصی مہارت حاصل کی ۔اس خصوصی تربیت کی اختتامی تقریب کے دوران ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ان جوانوں نے پاک فوج کے کہا مشق اساتذہ کے ہمراہ رسوں کی مدد سے اونچائی سے اتر کر تعمیراتی علاقے میں دہشت گردوں کو قابو کرنے ، چلتی گاڑی سے فائرنگ کے ذریعے حدف پر صحیح نشانہ لگانے ، پینٹ بال اور تھری ڈی فائرنگ کا بہترین نمونہ پیش کر کے نا صرف حاضرین سے بھرپور داد وصول کی بلکہ حاصل کردہ تربیت کا حق بھی اد ا کر دیا تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی جناب میجر جنرل جاوید محمود بخاری نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانون میں انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے تربیت کاروں نے بلا شبہ ملاکنڈ ڈویژن کے پولیس کے جوانوں کی نا صرف پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھا ر دیا ہے بلکہ ان کے ارادوں و حوصلوں کو بھی فولادی استحکام بخش دیا ہے جس کی بنا ء پر مجھے یقین ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے حالات میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی اہلیت حاصل کر چکے ہیں اس موقع پر ملاکنڈ ڈویژن کی طرف سے کمانڈنٹ سی ٹی سی پبی ابرار علی، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن عبداللہ اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام بھی شریک تھے ۔
770 total views, no views today


