سوات(sسوات نیوز )ضلع سوات کے تحصیل بریکوٹ کے علاقہ دیوالگئی میں 55 سالہ شخص نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ناٹمیرہ دیوالگئی میں عمرین ولد سرگن نے اپنے مویشیوں کے تبیلے میں گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی ہے ۔ لاش کو بریکوٹ اسپتال منتقل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ہے ۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمرین کے بچوں کے مطابق وہ کافی دنوں سے پریشان تھا ۔
1,068 total views, no views today
Comments



