سوات (سوات نیوز)چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے مینگورہ شہر کے مختلف چوکوں میں ہاتھ دھونے کیلئے سنیٹائزر سماوار کا افتتاح کر دیا، پورے شہر کوجراثیم کش کلورین سے دھویا جائے گا تاکہ شہر میں جراثیم کا خاتمہ ممکن ہو سکے، مینگورہ کے اہم چوراہوں نشاط چوک، حاجی بابا چوک، گلشن، جنرل بس اسٹینڈ اور دیگر مقامات پر سماواراور سنیٹائزر رکھے گئے ہیں جس سے عوام اپنا ہاتھ دھو سکیں گے، اس سلسلے میں نشاط چوک مینگورہ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں WSSC کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شیداء محمد، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، واسا بورڈ چیئرمین اختر خان ایڈوکیٹ، واسا کے جی ایم اصف سلیم، اورنگزیب باچا لالہ ایڈوکیٹ اور دیگر شریک ہوئے ۔
1,124 total views, no views today
Comments



