سوات (سوات نیوز) ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے کورونا وائرس کے سدباب کیلئے مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں تمام میڈیکل سینٹرز اور پرائیویٹ کلینکس 15 روز کیلئے بند کر دئے،ضلع بھر کے انٹری راستوں پر چیک پوسٹیں لگانے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے ڈومیسائل نہ رکھنے والوں کو ضلع میں داخلہ نہیں ملے گا، بازاروں میں اشیائے خوردو نوش کی وافر مقدار میں فراہمی کیلئے بھی ہدایات جاری، اسسٹنٹ کمشنر بابوزء عامر علی شاہ سمیت تمام اے سیز کو بروقت مارکیٹوں میں موجود رہنے کا حکم، ڈاکٹر حضرات ایف ایم ریڈیو پر آن لائن علاج معالجہ کریں گے، گائنی اور ایمرجنسی ڈاکٹرز ان کال رہیں گے مریضوں اور عام لوگوں کو ہسپتالوں میں نہ آنے کی ہدایات جاری کر دی گئی، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کے زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔
751 total views, no views today



