خوازہ خیل، سعودی عرب تین ماہ جیل کا ٹنے والا خوازہ خیلہ کا رہا ئشی لعل محمد ولد محمد خان نے اخباری بیان جا ری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پا کستا نی سفارتخا نہ کی غفلت اور لا پر واہی کیو جہ سے سعودی عرب کے مختلف جیلوں میں بے گنا ہ پا کستانی جیل کا ٹ رہے ہیں جبکہ حکو مت پا کستان اور سعودی عرب میں پاکستا نی سفارتخانے انکھیں بند کی ہوئی ہیں اور وہاں معمولی نو عیت کے مقدمات میں پھنسے ہو ئے ہزاروں پا کستا نی در کے در ٹھو کر ے کھا رہے ہیں انہوں نے میڈ یا کو اپنے احوال حال بیان کر تے ہو ئے کہا کہ میں2009میں قانو نی طریقہ کا ر کے مطابق سعودی عرب چلا گیا 2011میں واپس پا کستان کو چھٹی پر آیا جب میں نے چھو ٹی گزار واپس چلا گیا تو کفیل کے ساتھ میراملاقات نہیں ہو ئی میں نے کئی با ر ان سے رابطہ کیا مگر وہ ملک کو چھو ڑکر کسی دوسری ملک چلا گیا تھا 2014میں وہاں کے پولیس اہلکا روں نے مجھے پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا جب میں نے تمام قانو نی دستاویزات پو لیس والوں کو حوالہ کیا تو انہوں نے انکوائر ی شروع کی اور بعد میں مجھے یہ کہا گیا کہ اپ کے کفیل سعودی عرب حکومت کو مختلف مقدما ت میں مطلو ب ہے جس کے بنا ء پر میر ا ویزہ کو کینسل کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ میں نے کسی قسم کو ئی جرم نہیں کیا تھا مگر اس کے با ؤ جو د ویزا کینسل کر نا ظلم کی انتہا ہے اس کے علاوہ میر ے ساتھ کمپنی میں جو پاکستا نی مزدور کام کر رہے تھے ان کی ویزے بھی اس بنا ء پر ختم کئے گئے ہیں اور یہ بے گناہ پا کستا نی مزدور کئی ماہ سے وہاں کے جیلوں میں پڑی ہے جن میں شوکت علی لقمان سوات ٗ عمر حیات بہا ؤالدین ٗ محمد آیا ز ملتان ٗ ابرار ٗنعمت اللہ غلام سرور لا ڑکا نہ ٗ خیزر رسول ملتان ٗ خالد حسین چنڈیوں ٗ افضل ٗغلام حسین ٗ نظر محمد ڈیر ہ غا زی خان اور طارق محمد کما لیہ شامل ہیں انہوں نے سعودی عرب میں پا کستا نی سفارتخا نے کے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ بے گنا ہ پا کستا نی مزدوروں کو رہا ئی میں اپنا کر دار ادا کریں
892 total views, no views today


