بریکوٹ، قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ نے انتخابات کا اعلان کردیا ۔تحصیل بریکوٹ کے تمام سیاسی و سماجی لوگ بھر پور حصہ لے لیں کیونکہ قومی جرگہ ہی واحد فورم ہے جس سے علاقے کی خدمت کی جاسکتی ہے ۔قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے قائم مقام چیرمین گران بادشاہ نے اخبار بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے انتخابات کے لئے تمام تر تیاریں مکمل ہو گئیں ہیں اور 25دسمبر 2014کو انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ میں تحصیل بریکوٹ کے تمام مکاتب فکر کے لوگ حصہ لے سکتے ہیں قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ نے ماضی میں اپنے علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے تحصیل بریکوٹ کے تمام سیاسی سماجی حلقوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے انتخابات میں حصہ لیں ۔
772 total views, no views today


