مینگورہ ، صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں 13 ہزار پیرامیڈیکس کا آپ گریڈیشن اور سروس سٹرکچر کی بلاتاخیر منظوری دیں گے ، سمری ارسال ہوئے ہی اس اہم ایشو کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں سابق سپیکر صوبائی اسمبلی بخت جہان خان کی قیادت میں پیرا میڈیکس اسٹاف کے نمائندہ وفد جس میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے جرنل سیکرٹری میاں گل علیم ، سابق صدر سلطانی روم ، بونیر کے سابق جنرل سیکرٹری سراج خان ، اکبر علی شاہ مصباح اللہ اور ریس خان شامل تھے سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ، وفد نے وزیر خزانہ کو پیرامیڈیکس کی اہمیت ، ماضی میں اپ گریڈیشن میں زیادتیوں اور محکمہ صحت کے اس اہم کیٹیگری کو مسلسل نظر انداز کرنے پر تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں حال ہی میں وزارت صحت سے پیرامیڈیکس اپ گریڈیشن کی منظورشدہ سمری کو جلد ازجلد منظور کرنے کی استدعا کی ، وزیر خزانہ نے وفد کو یقین دلا یا کہ جوں ہی یہ سمری ان کے آفس پہنچ جائیگی ، وہ کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر ان کے اس جائز اور دیرینہ مسئلے کی منظوری دینگے ، کیونکہ میں خود پیرامیڈیکس کی اہمیت اور ماضی میں ان سے کئے گئے ناانصافیوں سے بخوبی اگاہ ہوں اور دل سے چاہتا ہوں کہ صوبے کے تمام 13 ہزار پیرامیڈیکل سٹاف کو ان کے کوالیفیکیشن ،سینیارٹی اور ڈیوٹیوں کے مطابق باعزت سکیل مل جائیں اور ماضی میں بھی میں اور میرے جماعت نے اس بردادری کو ابتدائی سروس سٹرکچر کی فراہمی میں کلیدی اور بنیادی کردار ادا کیا تھا ، اور ائندہ بھی اس میں پیش پیش رہوں گا ، وفد نے وزیر خزانہ اور ساری جماعت پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے اُن کے خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور بھر پور یقین دہانی پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔
752 total views, no views today


