سوات(سوات نیوز) ضلع۔شانگلہ میں پہلا کرونا کیس سامنے اگیا ۔مشتبہ مریض کو سوات منتقل کرنے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہے ، زرائع کے مطابق شانگلہ میں کرونا وائرس کا مشکوک کیس سامنے انے پر تبلیغی جماعت کے رکن کو سیدو شریف ھسپتال سوات منتقل کیا جارہا ہے اور انکے خون کے نمونے این آئی ایچ اسلام آباد بھیجوا دیئے گئےہیں، ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین کے مطابق ضلع شانگلہ کے تحصیل چکیسر کے علاقہ بشیر اباد کنڈاو میں اس مسجد کو بھی سیل کردیا گیا ہے جہاں تبلیغی جماعت کے اراکین ٹھہرے ہوئے تھے مشتبہ کورونا وائرس کے حامل شخص کے گیارہ ساتھیوں کو چکیسر کالج میں قائم قرنطینہ سنٹرمنتقل کردیا گیا ہے مذکورہ مشکوک کیس کے حامل تبلیغی جماعت کے اراکین کوئٹہ سے شانگلہ آئے ہیں تبلیغی جماعت کے اراکین سے ملنے والے لوگوں کی فہرستیں بھی بنائی جارہی ہے اور معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں کہ وہ کہاں کہاں قیام کرچکے ہیں مسجد کو سیل کردیا گیا ہے اور وہاں سپرے بھی کیا جائے گا ضلع انتظامیہ نے علاقے کے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔
1,061 total views, no views today



