اسلام آباد(سوات نیوز) ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کے پیش نظر 408 قیدیوں کی مشروط رہائی کا حکم دیدیا ہے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ نے 408 قیدیوں کی مشروط رہائی کا حکم دیا ہے جب کہ ڈی جی اے این ایف، چیف کمشنر اسلام آباد اور انسپکٹر جنرل پولیس پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی جانب سے کمیٹی کو مطمئن کرنا ضروری ہوگا، اگر کمیٹی مطمئن نہ ہو تو قیدی رہا نہیں ہو سکیں گے۔
822 total views, no views today
Comments



