سوات، پشاور کے ارمی پبلک سکول میں سوات کے شہید ہونیوالے لیبارٹری اسسٹنٹ مدثر خان سینکٹروں اشکبار انکھوں کے سامنے ابائی قبرستان میں سپردخاک ، ہزاروں افراد کی نماز جنازہ میں شرکت، خاندانی ذرائع کے مطابق مدثر خان گزشتہ کئی مہینوں سے ارمی پبلک سکول میں لیبارٹری اسسٹنٹ کے پوسٹ پر تعینات تھے، دہشت گردوں کے حملوں میں وہ بھی شہید ہوگئے جس کے جسد خاکی گزشتہ رات ابائی علاقہ سیر سینئی پہنچادی گئی ، جہاں پر اج صبح ان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،
نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور ان کو اشکبار انکھوں کے سامنے سپردخاک کیا گیا، خاندانی ذرائع کے مطابق مدثر خان پانچ بھائیوں میں سب سے بڑے تھے اور انہوں نے حال ہی میں ایم اے پشتو نمایاں نمبروں سے پاس کیا تھا، مدثر خان کی تدفین کے وقت رقت امیز مناظر دیکھنے کو ملے۔
505 total views, no views today


