سوات(سوات نیوز)تحصیل انتظامیہ بابوزئی نے تبلیغی مرکز کو مکمل طور پر بند کردیا ، کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں باہمی مشاورت کے بعد تختہ بند تبلیغی مرکز کو عارضی طور پر مکمل بند کردیا گیا ہے، جبکہ وہاں پر تبلیغ کیلئے ائے بیرون ممالک کے لوگوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے ۔
اس حوالے سے جب میڈیا کے نمائندوں نے کوریج کرنے گئے تو اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی شاہ کا رویہ صحافیوں کیساتھ اچھا نہیں تھا اور وہ صحافیوں کو کوریج سے منع کررہے تھے جبکہ دوسری جانب ڈی سی سوات نے میڈیا کے نمائندوں کو کوریج کرنے کیلئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے ، تحصیل بریکوٹ کے پریس کلب کے صدر اور سوات نیوز کے بیوروچیف سھیل باچا کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی شاہ نے ڈی سی سوات کی نوٹیفیکیشن کی خلاف ورزی کی ہے اور صحافیوں کو کوریج سے منع کیا ہے ، لہذا ڈی سی سوات عامر علی شاہ کیخلاف سخت ایکشن لیں ۔
948 total views, 2 views today