سوات(سوات نیوز)صوبائی حکومت کی ہدایت پر کرونا کے سدباب کیلئے مینگورہ شہر میں مذید پچاس بیلرز لگانے کا اغاز،عوام کو ہاتھ دھونے کیلئے مہم کا افتتاح فضل حکیم خان نے کیا،ڈبلیو ایس ایس سی کی جانب سے مینگورہ شہر میں عوام کو ہاتھ دھونے کیلئے مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں شہر کے مختلف مقامات پر مذید پچاس بیلرز لگانے کا افتتاح کردیا گیا مہم کا باقاعدہ افتتاح ڈیڈک کمیٹی کے چیر مین فضل حکیم خان نے کیا اس موقع پر نشاط چوک میں بیلرلگا کر باقاعدہ افتتاح کیا گیا،
مہم میں سہراب چوک،گرین چوک،مین بازار چوک،نیوروڈ،حاجی بابا اور دیگر مقامات پر عوام کے ہاتھ دھونے کیلئے بیلرز لگائے جا رہے ہیں،جہاں پر ہاتھ دھونے کیلئے صابن اور سنیٹائزر بھی موجود ہوگا اس موقع پر ڈیڈک کمیٹی کے چیر مین فضل حکیم خان اور ڈبلیو ایس ایس سی کے جنرل منیجر اصف سلیم نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا کے سدباب کیلئے وقفے وقفے سے ہاتھ دھوئیں اور اس مرض سے نجات میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ کرونا کے سدباب کیلئے عوام احتیاطی تدابیر پر من و عن عمل درآمد کریں تاکہ اسکا مقابلہ کیا جا سکیں۔
823 total views, 2 views today