سوات(سوات نیوز) ضلع بونیر میں مزید چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے،بونیر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر بونیر محمد خالد کے مطابق بونیر میں مزید چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اور چاروں افراد کے ٹیسٹ پازیٹیو آگئے ہیں ۔ متاثرہ چار افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے جو حال ہی میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس آئی تھی ۔ متاثرہ افراد میں علاقہ غورغشتو کے اعجاز خان اور جوہر خان جبکہ باجٹکہ کے علاقے سے زبیر اور جوڑ سے مسماۃ حسن زیبا شامل ہیں۔
1,124 total views, 2 views today
Comments