بریکوٹ، ملک بھر کی طرح تحصیل بریکوٹ میں بھی پاک آرمی سکول پشاور کے سانحے پر مکمل طو ر پر بریکوٹ بازار میں شٹرڈاون رہا،ٹریفک نہ ہونے کی وجہ سے مین شاہراہ ویران رہا،سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے بند رہے گھر وں اور مسجدوں میں لوگوں نے شہداء کے لئے نوافل اور دعائیں مانگیں ۔تفصیلات کے مطابق پاک آرمی سکول میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے بچے اور اساتذہ کرام پر پورا تحصیل بریکوٹ غم میں ڈوبا رہا ،انجمن تاجر برداری کے کال پر بریکوٹ بازار میں مکمل طور پر شٹرڈاون رہا اسی طرح ٹریفک نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں مکمل طور پر خاموش رہی ۔لوگوں نے اپنے گھر وں اور مسجدوں میں شہداء کے لئے نوافل اور قرآن خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگیں کہ شہداء کے لواحقین کو صبر عطافرمائیں اور ملک میں امن وامان قائم فرما۔صبح ہوتے ہی لوگوں نے اخبار وں کے سٹال پر جمع ہوگئے اور اخبارات ہاتھوں ہاتھ بگ گئے ۔اس سانحے پر ہر آنکھ اشکبار رہی اور ہر طرف غم کا سماں رہا ۔
656 total views, no views today


