مٹہ (سوا ت نیوز)محکمہ صحت سوات کا کہنا ہے کہ سوات کے تحصیل مٹہ کے گاوں چپریال سے تعلق رکھنے والے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے، جس کے بعد متعلقہ شخص کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے، محکمہ صحت کے مطابق تحصیل مٹہ کے گاوں چپریال سے امجد علی نامی شخص کو تین دن قبل سول ہسپتال مٹہ منتقل کیا گیاتھا امجد علی چند دن قبل سعودی عرب سے واپس گاوں ایا تھا اور اس کو مسلسل بخار اور کھانسی تھی ، شک کی بنیاد پر ان کو مٹہ ہسپتال میں داخل کیا گیا اور ان کاٹیسٹ پشاور بھیجوادیا گیا تھا، تاہم اج اس کی رپورٹ نیگیٹیو اگئی ، جس کے بعد امجد علی کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ۔
918 total views, no views today
Comments



