مینگورہ ، گذشتہ روز پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ / دارالقصاء کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت فضل غفور خان ایڈوکیٹ منعقد ہوا ، اجلاس میں آرمی پبلک سکول پشاور پر بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کی گئی ، اجلاس میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور صوبائی حکومت سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا اور دہشتگردی میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ مینگورہ، گذشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت محمد ظاہر خان ایڈوکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار سوات ڈرسٹرکٹ بار روم میں منعقد ہوا، اجلاس میں کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی ، اجلاس میں پشاور میں سکول طلبہ پر بزدلانہ حملے کی مذمت کی گئی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی ، اجلاس میں ایک قرارداد منظور کیا گیا اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حالیہ بزدلانہ حملے میں ملوث تمام ملزمان کو قرار واقعی سزادی جائے ، اجلاس میں عنایت اللہ خان ایڈوکیٹ نے سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے ، اور آخر میں ثناء اللہ ایڈوکیٹ نے شہداء کیلئے دعا کی ۔
948 total views, no views today


