سوا ت(سوا ت نیوز)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ضلع سوات کے عوام کی بہتر صحت کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے عوام ہمیں اور پوری پی ٹی آئی حکومت کو ہمیشہ عزیز ہیں اور عزیز رہیں گے ضلع سوات میں کورونا وباء کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات ہو گئے ہیں لہٰذا سوات کے ہر شہری کوکورونا وائرس کے خلاف اس جنگ میں بھرپور طریقے سے اپنا حصہ ڈالنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع سوات میں جزوی لاک ڈاؤن کے موقع پر مختلف علاقوں میں مارکیٹوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام دراصل میرا خاندان ہے اور خاندا ن کے ایک فرد کے انگلی میں بھی درد ہوتا ہے تو مجھے تکلف ہوتی ہے ریاست ماں جیسی ہوتی ہے جن کی اولین فرض عوام کی جان ومال کا تحفظ ہے اسلئے اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور رہونگا انہوں نے کہاکہ ضلع سوات میں کورونا وائرس کی روک تھام کے تمام تر انتظامات کا خود نگرانی کررہا ہوں اور عوام کو وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں لہٰذا عوام کو چاہئے کہ حکومت کی احکامات کو ہوا میں نہ اڑائیں بلکہ ان احکامات پر پوری طرح سے عمل کرکے حکومت کا ہاتھ بٹائیں احتیاط اور صرف احتیاط ہی اس وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کا واحد حل ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام حکومتی مشینری بھرپور طریقے سے متحرک ہے اور انشاء اللہ ہم ایک قوم کی طرح اس مشکل وقت سے سر خرو ہوں گے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کورونا وائرس کی اِس مشکل گھڑی میں ضلع سوات میں محکمہ صحت،پولیس،پاک فوج،ریسکیو1122،ضلعی انتظامیہ،ڈبلیو ایس ایس سی اور محکمہ اطلاعات کا شکریہ ادا کیا کہ وہ انتہائی پروفیشنل انداز میں اس وباء کی روک تھام کیلئے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں ہمیں ان پر فخر ہے فضل حکیم خان یوسفزئی نے میڈیا کے نمائندوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے ادا کررہی ہے اور حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ہمیشہ کیطرح موجودہ حالات میں میڈیا کا کردار قابل تحسین ہیں۔
626 total views, 2 views today