سوات ، سوات کے سیاسی جرگہ نے پشاور سانحے کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا ،دہشت گرودوں کے خلاف کاروائی تیز کی جائیں ،پشاور سانحے پر سوات پریس کلب میں جماعت اسلامی سوات کے کال پر آل پارٹیز تعزیتی ریفرنس کاانعقاد کیا گیا جس میں سوات کے تمام سیاسی پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن ، جے یوآئی ، اے این پی ، پی پی پی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، تحریک انصاف قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی کے ضلعی قائدین نے شرکت کی تعزیتی ریفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں نے ایک اعلامیہ کے ذریعے پشاور واقع کی بھرپور انداز میں مذمت اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا جائے اعلامیہ میں کہا کہ پشاور واقع کو کسی بھی دینی اور مذہبی نقطہ نظر جوڑنا نہ صرف نامناسب ہے بلکہ دین دشمنی پر مبنی بات ہے اعلامیہ میں مرکزی حکومت سے خارجہ پالیسی پر ازسر نوغور کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا جرگہ سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر فضل سبحان ،پی پی پی کے شمشیر علی خان ایڈوکیٹ ،اے این پی کے خواجہ محمد خان ، پی ٹی ائی کے سعید خان ،جے یو ائی ف کے قاری محمود ، میپ کے ڈاکٹر خالد محمود ،ن لیگ کے ارشاد خان سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا ۔
730 total views, no views today


