سوات (سوات نیوز) مقامی فلور ملوں کا غیرمعیاری آٹاکھانے سے لوگ پیٹ کے امراض میں مبتلا ٗ سوات میں مقامی فلور ملوں سے چوکر نما آٹا فراہم کیا جارہا ہے، لوگوں کو ارزاں نرخوں پر فراہم کرنیوالا آٹا استعمال کے قابل نہیں، غیرمعیاری آٹااستعمال کرنیوالے لوگ دھڑادھڑ پیٹ کے مریض بنتے جارہے ہیں، عوام نے آٹا کوالٹی بہتر بنانے کا مطالبہ کیاہے مقامی فلور ملوں کو آٹا کوالٹی بہتر بنانے کی پابند کیاجائے، تفصیلات کے مطابق مقامی فلور ملوں سے سپلائی کی جانیوالی غیرمعیاری آٹا استعمال کرنے کی وجہ سے لوگوں کی پیٹ خراب ہونے کا انکشاف ہواہے اور رائے عامہ میں یہ بات تیزی کیساتھ زیرگردش ہے کہ مقامی فلور ملوں کی فراہم کردہ آٹا کسی بھی صورت استعمال کی قابل نہیں ہے۔ اور یہ غیرمعیاری آٹا جو کہ ارزاں نرخوں پر فروخت کی جارہی ہے اصل میں لوگوں میں بیماریاں بانٹنے کاسبب بن رہاہے۔ جبکہ لوگ یہ غیرمعیاری آٹا استعمال کرتے ہوئے دھڑادھڑ پیٹ کے مریض بن رہے ہیں عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی توجہ اس طرف مبذلو کرائی ہے کہ مقامی فلور ملوں کی فراہم کردہ آٹا بالکل استعمال کی قابل نہیں ہے اور یہ آٹا صحت کے لئے مضرہے۔ لہٰذا انتظامیہ فلور ملز مالکان کو اس بات کی پابند بنائیں کہ وہ آٹا کوالٹی بہتربناکر بازارکو سپلائی کریں۔
969 total views, 2 views today