مینگورہ ،سوات سول سوسائٹی کے زیر اہتمام پشاور سانحے کے خلاف اللہ چوک سیدو شریف سے سوات پریس کلب تک ایک امن واک کا اہتمام کیا گیا جس میں سوشل ویلفئیر ، حجرہ ارگنائزیشن ، عورت فاؤنڈیشن اویکنگ سمیت دیگر ارگنائزیشن کے اراکین نے شر کی ، پریس کلب پہنچنے کے بعد واک سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر فضل معبود ، افتخار ، گوہر ، زاہد، عنایت الرحمن اور سوات پریس کلب کے چیئرمین رشید اقبال نے سانحہ پشاور پر آج سوات کے ہر آنکھ اشکبار ہے دہشتگرد ہمارے عزم کو شکست نہیں دے سکتے
اور اس مشکل گھڑی میں ہم پاک ارمی اور حکومت کے ساتھ ہے اور غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے ، انہوں حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشتگر دی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کی جائے ، اس موقع پر شہدا ء کے ایصال ثوب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دومنٹ کیلئے خاموشی اظہار کرلی ۔
408 total views, no views today


