مینگورہ،سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور دیگر عملہ کے حق میں دوسرے روز بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری ، الہدیٰ پبلک سکول اور مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے ہوئے ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے ، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پشاور میں جو سانحہ ہوا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ آج پشاور میں ہوا ہے کل ہمارے سوات میں بھی ہوسکتا ہے ،
انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہم سب اس غم میں برابر کے شریک ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانیوں کو چاہئے کہ متحد ہوکر دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے عملی جدوجہدکریں، انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر جو حملے ہورہے ہیں ان کی بھی پر زور مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے صوبائی حکومت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ عوام کو تحفظ فراہم کریں تاکہ ہمارے اور بچے ، بوڑھے اس قسم کے ظلم کا شکار نہ ہوجائے ،اس مو قع پر ایم ایس ایف کے ضلعی صدر وقار اور ڈویژنل رہنما اکبر زادہ موجود تھے ۔
367 total views, no views today


