سوات(سھیل باچا سے)سمگلر کو نہ تو خوف خدا ہوتا ہے اور نہ ہو موذی مرض کورونا کاخوف ، ضلع سوات کے انٹری پوائنٹ لنڈاکے پر ویڈز موٹر کار سے ہئیروین اور چرس برامد کرلی گئی ، غالیگے پولیس کے مطابق نان کسٹم پیڈ گاڑی ویڈز نمبر 3730 AJ سے دوران تالاشی دو پیکٹ ہیئروین کے قبضہ میں لے لئے گئے ، جس میں ایک پیکٹ 105 گرام جبکہ دوسرا پیکٹ 104 گرام کا تھا، پولیس نے سمگلر پر ایف ائی اردرج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے
پولیس کے مطابق موٹر کار مالاکنڈایجنسی کے علاقہ سخاکوٹ سے سوات ارہا تھا، جس کی تلاشی لی گئی اور ان سے منشیات برامد کیا گیا ہے
لنڈاکے پولیس اس وقت منشیات فروشوں اور کورونا وائرس سے لڑرہے ہیں، ایک طرف منشیات فروشوں کو روک رہے ہیں تو دوسری طرف موذی مرض کو قابوکرنے کیلئے لوگوں کی سکریننگ کررہے ہیں ۔
1,086 total views, no views today



