سوات(سوا ت نیوز)صوبائی حکومت کی ہدایت پر سرکاری امداد کیلئے مستحقین کی نشاندہی کیلئے ضلعی انتظامیہ سوات نے تمام ویلج / نیبر کونسلوں کی سطح پر کمیٹیاں قائم کردی ہیں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کے دفتر سے جاری شدہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمیٹی میں ویلج کونسل کا سیکرٹری، متعلقہ کونسل کا رہائشی ایک سکول استاد، لوکل زکواۃ کمیٹی کا نمائندہ اور ایک علاقائی عوامی نمائندہ ممبران ہونگے جو کہ اپنے اپنے یونین کونسل میں غریب اور نادار افراد کی لسٹیں بناکر اپنے اپنے تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنروں کے پاس جمع کرائیں گے۔
764 total views, 2 views today
Comments